پیر سیّد زمرد حسین شاہ گیلانی نقشبندی جماعتی حسنی حسینی سیّد اور مسلمانوں کے پہلے امام مولا مشکل کشاہ شیرِ خدا حضرت علی ابنِ ابوطالبؑ کے چھبیسویں (26) فرزند اور گیارہویں والے پیر شیخ عبدالقادر جیلانی غوث پاکؓ کے سولھویں (16) فرزند ہیں۔آپ کے اباؤاجداد انڈیا بروالہ سیداں ضلع حصار کے مکین تھے۔آپ ایک مزہبی سکالر اور سلسلہ عالیہ چراغیہ نقشبندیہ کے سربراہ اور دربارِ عالیہ کے سجادہ نشین ہیں۔آپ پیر سیّد افضل حسین شاہؒ کے مرید اور خلیفہ مجاز ہیں جو قبلہ عالم امیرِملت پیر سیّد جماعت علی شاہؒ محدثِ علی پوری آپکے پرپوتے تھے۔آپ کے سلسلہ عالیہ کا مقصد دینِ اسلام کی صحیح معنوں میں اشاعت اور ترویج ہے۔ اس بات کو مقصدِ حیات بنا کر آپ نے باباعلیؑ کا پیغام اور اپنے والد گرامی پیر سیّد چراغ النبّی شاہ ؓ کی تعلیم کو نگر نگر گلی گلی پہنچا رہے ہیں ۔آپ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق آستانہ عالیہ کا دورہ کرتے ہیں ۔ آپ ماہانہ 20 سے زائد محافل میں بیانات فرماتے ہیں۔ جس میں حُبِ رسولﷺ ، الفتِ آلِ محمدؑ کے موضوعات پر لوگوں کو تعلیم دی جاتی ہے.